اردو

جموں وکشمیر کے حالات، واقعات، مسائل اور امکانات

جموں و کشمیر بھارت کے شمال کی طرف 86000 کلومیٹر پر مشتمل علاقے کا نام ہے۔ اس پر بھارت ،پاکستان اور چین کا جزوی یا مکمل ملکیتی دعویٰ ہے۔بھارت اور پاکستان 1947ء میں برصغیر کی تقسیم اور برطانیہ سے آذادی کے بعد کشمیر پر کئی جنگیں لڑ چکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن بھارتی کشمیر اور پاکستانی کشمیر کو الگ کرتی ہے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو جموں و کشمیر کہا جاتا ہے جو کہ کشمیر کا جنوبی اور مشرقی حصہ ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو آزاد کشمیر کہا جاتا ہے۔ گلگت اوربلتسان آزاد کشمیر کے شمالی اور مغربی علاقے میں و اقع ہیں۔ چین کی سرحد سے ملحقہ کشمیر کے علاقہ کو عکسائی چن کہا جاتا ہے جو کہ علاقے کے شمال مشرق میں واقع ہے۔